احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احسا س پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ احساس  پروگرام  کی کامیابی کی وجہ  شفافیت ہے ،  ہماری 25 فیصدآبادی غربت کی لکیرسےنیچےہے، خواتین کوفنانشل سسٹم میں لانے سے غربت تیزی سے کم ہوتی ہے احساس پروگرام تیزی سے نہ  چلاتے تو کمزور طبقے کو  مزید نقصان ہوتا۔

احساس سیونگ والٹس کفالت گھرانوں کے لئے معاشی نقصانات سے بچاؤ ، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔اس پروگرام کا مقصد بچت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

نیا متعارف کرایا ہوا بچت اکاؤنٹ ’One Woman one Bank Account Policy‘ کے تحت شروع کردہ مالی شمولیت کو مزید فروغ دے گا۔70 لاکھ گھرانوں کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت احساس پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔احساس سیونگ والیٹس کے ذریعے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی ۔

مشہور خبریں۔

قیدیوں کی رہائی کے بغیر صہیونی روشنی نہیں دیکھیں گے: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا

?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:احماس کے رہنما خلیل الحیات نے القصہ ٹی وی کو بتایا

حکومت کا منی بجٹ کے ذریعے 80 ارب کے ٹیکس عائد کرنے کی رپورٹس مسترد

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ خزانہ نے منی بجٹ کے ذریعے 80

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور

بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی

?️ 6 ستمبر 2025بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی جماعت جهاد

چین کی وزارت دفاع: امریکہ کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو کم کرنا چاہیے

?️ 27 مارچ 2026سچ خبریں: چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے ایک بیان

مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت جاری؛ طولکرم میں فلسطینی بچہ شہید

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی قابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ کارروائیوں کا

انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ وزیراعظم

?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی

اوپو کے آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کے فون متعارف

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے