?️
سچ خبریں:غزہ جنگ کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہروں پر امریکی حکومت کے سخت ردعمل کے بارے میں انسداد دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی قانونی جانچ کر رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان مظاہروں میں امریکہ کے انسداد دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کی لہر
اس معاملے پر امریکی نائب اٹارنی جنرل ٹاد بلانش نے کہا کہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یونیورسٹی انتظامیہ نے مظاہروں سے متعلق گزشتہ برس شہری حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے؟
یہ تحقیقات کافی پہلے ہونی چاہیے تھیں، اب ہم اس معاملے کو ہر زاویے سے جانچ رہے ہیں، تاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی ممکنہ کوتاہیوں کا تعین کیا جا سکے۔
ٹاد بلانش نے مزید کہا کہ وفاقی ایجنسیوں نے آج کولمبیا یونیورسٹی میں تلاشی کا حکم نامہ بھی جاری کیا ہے،یہ جانچ ایک علیحدہ تحقیقات کا حصہ ہے، جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ آیا یونیورسٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے احاطے میں پناہ دی ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی میں گزشتہ برس غزہ پر اسرائیلی حملوں اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔
ان مظاہروں نے امریکی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا تھا، اور مختلف حلقوں کی جانب سے ان مظاہروں پر متضاد ردعمل سامنے آیا تھا۔
امریکی آئین کی پہلی ترمیم میں آزادیٔ بیان کو یقینی بنایا گیا ہے، مگر صہیونی لابی اس وقت ہر ممکن طریقے سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہروں کو دبانے میں مصروف ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ بارہا اعلان کر چکی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کی تنقید کو برداشت نہیں کرے گی، اور تعلیمی اداروں میں ایسے مظاہروں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہم ان غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کر دیں گے، جو اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے خیالی منصوبے پرسابق صیہونی وزیراعظم کا بیان
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک کا کہنا ہے
فروری
انسٹاگرام کو ڈیٹنگ ایپ کی طرح استعمال کیے جانے کا انکشاف
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل شیئرنگ
ستمبر
یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان
?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے
مئی
میکرون یورپی یونین سے پیرس کے اخراج کے خواہاں
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں روسی اسپوٹنک نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
جون
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے
نومبر
کہاں جائیں جلاوطن آزاد فلسطینی ؟
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے شہداء اور قیدیوں کے دفتر کے میڈیا
فروری
یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک
جون
العربیہ نیٹ ورک کے بائیکاٹ اور لائسنس کی منسوخی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی قومی اور اسلامی دھارے نے ایک بیان میں العربیہ اور
ستمبر