?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہی، وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کئے، کے سی آر پر خرچ کر رہی ہے ، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کیسےحل کر سکتے ہیں؟
اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے مستقبل پر ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آ رہی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت لوگوں کو جو فائدہ ملنا چاہیئے تھا وہ نہیں مل سکا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس سے تقریباً 60 فیصد ٹیکس صوبوں کے پاس واپس جاتا ہے، پاکستان کے سارے ٹیکس اکٹھے ہو کر وفاق کے پاس آتے ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 3 سال میں پنجاب کو 2300 سے 2400 ارب روپے منتقل ہوئے، سندھ کو 1700 ارب روپے، بلوچستان کو 700 ارب روپے، خیبر پختون خوا کو 900 سے 1000 ارب روپے منتقل ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی سب سے بڑی مخالفت وزرائے اعلیٰ کی طرف سے آ رہی ہے، دوسرا مسئلہ یہ آتا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز راضی ہی نہیں کہ پولیس، ٹھیکیدار اور پٹواری سے اوپر سوچیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے گئے، کراچی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان کا خیال رکھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی دباؤ میں کراچی کو 11 سو ارب روپے دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کر دیئے، کے سی آر پر خرچ کر رہے ہیں۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کر دیا، پنجاب کے دوسرے شہروں کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا، یہ تو کوئی طریقہ نہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
قنیطرہ میں صیہونی پرچم کا لہرایا جانا؛ شامی عوام کے جذبات مجروح
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:شام کے جنوبی شہر قنیطرہ کے ایک میدان میں صیہونی حکومت
اکتوبر
قطر، مصر اور امریکہ کی غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:قطر اور مصر نے امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ
جون
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں
اگست
پاکستان نے آئی ایم ایف سے ’بڑے، طویل مدتی‘ بیل آؤٹ پیکج کے حصول پر نظریں جمالیں
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک
مارچ
میکرون کے طرز پر مظاہرین کو کچلنے والی خصوصی یونٹ
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے بل کی منظوری
مارچ
فلسطین کی آزادی کا نصب العین آج زیادہ زندہ ہے: عراقچی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ
اکتوبر
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ آخری
مارچ