اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف

اقوام متحدہ پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف نکلا، اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان امن دستے کے 2 شہدا کو بعد از شہادت ڈیگ ہیمر شولڈ میڈلز سے نوازا گیا، سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ پاک فوج کے دونوں جوان 2024 میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، دونوں شہداء کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعزازات سے نوازا، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اور کرنل عمر شفیق نے میڈلز وصول کیے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امن محافظ ایک پیچیدہ دنیا میں نہایت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تقسیم، دہشت گردی جیسے خطرات، امن محافظوں کے خلاف مہلک گمراہ کن معلومات اور سرحدوں سے ماورا چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی جرائم کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا بین الاقوامی دن 2002 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقرر کیا تھا تاکہ دنیا بھر کے امن اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جا سکے اور ان اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: احتساب عدالت کا اسحٰق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا حکم

?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب قانون میں حالیہ ترامیم کی روشنی میں وزیرخزانہ

دیکھنا ہے زور کتنا بازوے قاتل میں ہے: پیوٹن

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے اس ملک میں مسلح بغاوت کے بعد

خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات آفیسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

?️ 19 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خاتون آفیسر کو شہریوں نے بیلٹ

افغانستان سے انخلا میں جانوروں کو انسانوں پر ترجیح دینے پر برطانیہ میں تنقید

?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان سے بڑی تعداد میں کتوں اور بلیوں کو لانے کے

کم جونگ اُن کا جوبائیڈن سے ملاقات کرنے سے انکار، امریکا نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے دی

?️ 20 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی عہدہ سنبہالنے کے بعد

ایران کے نمائندے نے امریکہ اور 3 یورپی ممالک کو خبردار کیا

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:    ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں اور ایجنسی میں اسلامی

امریکہ کے ساتھ رابطے کے بارے میں روسی صدر کا اظہار خیال

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا

پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

?️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے