جنوبی شام میں صیہونی فوج کی جارحانہ کارروائیاں جاری

جنوبی شام

?️

سچ خبریں:شامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی شام کے قنیطرہ اور درعا کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک گاؤں میں فوجی گاڑیاں داخل کیں اور دوسرے علاقے میں فائرنگ کی۔

شامی ذرائع نے جنوبی شام میں صہیونی حکومت کے فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاع دی ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق جنوبی شام کے قنیطرہ میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی ایک یونٹ، جس میں 5 فوجی گاڑیاں شامل تھیں، تل الاحمر کے علاقے میں قائم فوجی اڈے سے نکل کر قنیطرہ صوبے کے عین العبد گاؤں میں داخل ہوگئی۔

یہ فوجی اڈہ شام کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی فوج نے شامی سرزمین پر قائم کیا تھا۔

درعا صوبے کے شامی ذرائع نے بھی بتایا کہ حوض یرموک کے علاقے میں معریہ گاؤں کے اطراف الجزیرہ فوجی چھاؤنی میں تعینات صہیونی فوجیوں نے گاؤں کے مغربی علاقوں کی جانب فائرنگ کی۔

تاحال گاؤں کے رہائشیوں کے زخمی یا متاثر ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ایک روز قبل بھی حوض یرموک اور شام و مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے ملحق دیگر علاقوں کی فضا میں صہیونی فضائیہ کی سرگرمیاں دیکھی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو

?️ 15 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو ڈی لسٹ کردیا

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے بینچ کی عدم

شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی

امریکی نوجوان نسل اپنے اسرائیل نواز والدین کے برعکس فلسطینیوں کے حامی کیوں ہے؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ سے زیادہ کی

1948 کے بعد سے پہلی بار بنی براک ایرانی میزائلوں کی زد میں

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی خاخاموں کے تمام دعوؤں کے باوجود 1948 کے بعد

یوکرین کا غیرجانبدار ہونا ہی جنگ کا حل ہے: کسنجر

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ہنری کسنجر جو سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اپنی نئی

2025 میں دنیا بھر میں 4 کروڑ 16 لاکھ افراد بے گھر ہوئے؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2025

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے