کراچی: مذہبی جماعت کی ہنگامہ آرائی میں متعددپولیس اہلکار زخمی

کراچی: مذہبی جماعت کی ہنگامہ آرائی میں متعددپولیس اہلکار زخمی

?️

کراچی(سچ خبریں) مذہبی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی میں  35 پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے  جن میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر بھی شامل ہیں  یہ اشتعال انگیزی کراچی میں شہر قائد میں کی گئی۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 183 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی میں 35 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر بھی پرتشددواقعات کے زخمیوں میں شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجموعی طور پر 16 مقدمات درج کرلیے اور کارروائیوں کے دوران 183 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کراچی کےکسی مقام پر احتجاج یا ٹریفک بلاک نہیں ہے، تمام حساس مقامات پر پولیس کی نفری اسٹینڈ بائے پر موجود ہے۔حکام نے بتایا ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے زخمیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ، تمام زخمی اہلکاروں کو 10 ہزارنقداور تعریفی اسناد دی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت موجود ہے۔یاد رہے  گذشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے قانون کی خلاف ورزی پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کراچی کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹی ایل پی کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی،  رہنما میں مولانا عباس قادری ، مولانا غوث بغدادی اور زین العابدین شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

عالمی فوجداری عدالت کے حکم پر صیہونی حکام سیخ پا

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم

کیا یوکرین میں مغربی اسپیشل فورسز موجود ہیں؟برطانوی میگزین کی رپورٹ

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: مغربی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کے اس بات پر زور

فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک کمانڈر شہید

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے گزشہ سال سیف القدس

پاکستانی اور امریکی حکام کی ملاقات ختم؛افغان ماہرین کیا کہتے ہیں؟

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی حکام کے

قاہرہ نے تل ابیب کی سازشوں کو بنایا ناکام 

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ نے غیر معینہ

انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟

?️ 18 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر

گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی

چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے