کراچی:  بینک ڈکیتی کے ملزمان کی جانب سے لوٹی گئی  رقم سے متعلق اہم انکشاف

بینک ڈکیتی کے ملزمان کی جانب سے لوٹی گئی  رقم سے متعلق اہم انکشاف

?️

کراچی(سچ خبریں) گذشتہ ماہ شہر قائد میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے ملزمان کی جانب سے لوٹی گئی رقم سے متعلق ابتدائی تحقیقات میں  اہم انکشافات سامنے آئے ہیں  ملزمان بینک ڈکیتی کے بعد پاکستان ٹور پر نکل گئے تھے، ملزمان لوٹی رقم راستے بھر خرچ کرتے رہےڈکیتی میں ملوث تینوں ملزمان کو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ کی سترہ تاریخ کو نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چار ملزمان نے نجی بینک میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر بینک اسٹاف اور سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنایا، اس موقع پر دو سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے رائفل کے بٹ مار کر انھیں زخمی کیا اور بینک سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

آج ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رضویہ پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں جنید ،ذیشان اور سلمان شامل ہیں، سلمان مذہبی سیاسی جماعت کا مطلوب ٹارگٹ کلر ہے،ملزم پر دس کےقریب قتل اور دیگر دفعات کےتحت مقدمات درج ہیں، اس کے علاوہ وہ جرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک لاکھ 60ہزار، دو پستول اور چھ موبائل فونز برآمد ہوئے، ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نےبینک سے صرف7 لاکھ روپے لوٹے۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ ملزمان سے لوٹی گئی رقم سے متعلق مکمل تحقیقات کریں گے۔

گروہ کا اہم رکن عبدالستار تاحال مفرور ہے جس کے متعلق شک ہے کہ لوٹی ہوئی بقایا رقم اسی کے پاس ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے بتایا کہ ملزمان بینک ڈکیتی کے بعد پاکستان ٹور پر نکل گئے تھے، ملزمان لوٹی رقم راستے بھر خرچ کرتے رہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

?️ 26 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی صدر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دورے

ماڈل ٹاؤن واقعہ میں رانا ثنااللہ ملوث ہے، یہ کیس دوبارہ کھول رہے ہیں، شیریں مزاری

?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیر

غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی

ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ

اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ میں ناکام

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں ناکام ہوچکی

 اسرائیلی فوجیوں کی جنگ سے بیزاری؛ فوجی ذخائر میں شدید بحران 

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ آدھے سے

شام اور عراق سے تکفیریوں کی یوکرین منتقلی

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:   تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق سے یوکرین منتقلی

سلمان خان بچپن کی محبت، ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھی، حنا آفریدی

?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے