کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ وزیر اعلی کا اظہار تشویش

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتیزی سے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی اور حیدرآباد میں تیزی سے کورونا کیسز بڑھنا پریشان کن ہے،صوبے میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، فروری 2021 میں 339 اور مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کووڈ کے باعث جنوری 2021 میں 431 ، فروری میں 339 اور  مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں جب کہ اپریل میں اب تک 72 مریض انتقال کرگئے۔اجلاس میں بتایاگیا کہ اس وقت کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور کراچی میں 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا اس طرح بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کریں گے تو کیسز بڑھتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 70 وینٹی لیٹرز کا شہر میں اضافہ کیا جارہا ہے، ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اور سہولتوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ

مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل

غزہ میں شہداء کے بارے میں چونکا دینے والی اطلاعات

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قراردادوں، قوانین یا درخواستوں کو

ہیروئن کیسے وجود میں اور پھر اس پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)کیا  آپ جانتے ہیں کہ ہیروئن کو  19ویں صدی کی

راکٹ حملوں کا جواب دینے کی جگہ اور وقت کے بارے میں صہیونی اہلکار کا دعویٰ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ایک اہلکار نے لبنان

الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 32.57 فیصد اضافہ

?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس کے

جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 14 ارکان کے دستخط سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے