معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے

معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے

?️

ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی عملے کی پوری کوشش کے باوجود گزشتہ رات جان  کی بازی ہار گئے بھارتی میڈیا کے مطابق شرون راٹھور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور چار دن قبل انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شرون راٹھور کا انتقال گزشتہ رات ہوا، طبی عملے کی جانب سے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی تاہم کورونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور کے بیٹے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اُن کے والد نے گزشتہ رات یعنی جمعرات کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔

کچھ روز قبل موسیقار کے صاحبزادے سنجیو نے والد کے وینٹی لیٹر پر ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔بالی وڈ شخصیات نے موسیقار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ندیم اور شرون کی جوڑی بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی تصور کی جاتی ہے اور انہوں نے شاندار میوزک کمپوز کیا ہے جب کہ ان کی معروف فلموں میں عاشقی، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک، راجہ ہندوستان، ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

آنے والے دنوں میں اسرائیل پر کیا بیتنے والی ہے؟؛ صیہونی تجزیہ نگاروں کی زبانی

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار اس حکومت کو درپیش خطرناک مستقبل اور

صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے

عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو

امریکہ کو OPEC+ کے متبادل ذرائع کی تلاش

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک

وزیر داخلہ نے تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام سیاسی

امریکہ فریب کا عادی ہے، فلسطین کے لیے اس کے پاس کچھ نہیں: فلسطینی علماء کونسل

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:لبنان میں فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ شیخ محمد الموعد نے

ٹرمپ کا صومالیوں کے خلاف توہین آمیز بیان 

?️ 4 دسمبر 2025 ٹرمپ کا صومالیوں کے خلاف توہین آمیز بیان  امریکی صدر ڈونلڈ

2014 سے اب تک ہلاک اور  لاپتہ ہونے والے تارکین وطن کی تعداد؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق 2014 سے اب تک دنیا بھر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے