سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

پاک فوج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں چار خوارج جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطاق مارے جانے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے گی جب کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ’عزم استحکام ویژن‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے چلا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت ایجنڈے میں شامل نہیں ہے: پولیٹیکو

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی اخبار پولیٹیکو کی ایک رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین

اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع

شبیر احمد شاہ جیل کی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، ڈی ایف پی

?️ 15 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سعودی خواتین نے امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹرز کے خلاف مقدمہ دائر کیا

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:  فرانس 24 نے رپورٹ کیا کہ سعودی قانونی کارکن نے

جنوبی لبنان میں صیہونی محاصرے میں موجود لبنانی خاتون صحافی شہید

?️ 23 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی محاصرے میں موجود جنوبی لبنان کی ایک خاتون صحافی شہید

کولمبیا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچے

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ

ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کوپن ہیگن میں آج ہونے

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان شروع

?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے