نمائندہ خصوصی اہم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

?️

افغانستان:(سچ خبریں) افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اور پاکستانی سفیر آصف درانی، افغان عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پڑوسی ملک کے اپنے پہلے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے پڑوسی ملک کے ساتھ علاقائی امن اور سلامتی کے باہمی اہداف کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سفیر آصف درانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام امور پر افغان حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔

وہ افغانستان کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، نمائندہ خصوصی کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ افغانستان تھا۔

اپنے دورے کے دوران آصف درانی نے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالکبیر، قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی، قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی، قائم مقام وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد اور قائم مقام وزیر برائے ہائر ایجوکیشن شیخ ندا سے ملاقات کی، وسیع امور پر ہونے والی بات چیت میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں شامل تھے۔

نمائندہ خصوصی کا یہ دورہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار سے دہشت گردی کے حملوں میں اضافے کے دوران ہوا ہے۔

اس سے ایک روز قبل پاکستان کے اندر حملوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال اور آصف درانی کی جانب سے افغان حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کا مسئلہ پاکستان کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔

ترجمان دفتر خاارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کے ساتھ متعدد مواقع پر اور افغان عبوری حکام کے ساتھ ہونے والی ہر اہم ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان سرزمین سے سامنے آنے والے دہشت گردی کے خطرات پر بات چیت کی ہے۔

آصف درانی کے دورہ افغانستان کے ایجنڈے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے میرے پاس کوئی پریس ریلیز نہیں تاہم باہمی تعاون اور تحفظات کے تمام پہلو ایجنڈے میں شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام

?️ 23 ستمبر 2021  سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے

حماس کے پاس اب بھی قابل ذکر فوجی طاقت اور سینکڑوں میزائل موجود

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے عبرانی زبان کے پورٹل کی ایک رپورٹ

غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ

نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا، حکومت کے خلاف حکمتِ عملی بنانا ہوگی۔ حافظ حمداللہ

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ

ٹرمپ: میں کم جونگ ان سے ملنا چاہتا ہوں

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم

ریاض: شام کی عرب لیگ میں واپسی سے خطے میں استحکام بحال ہوگا

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں

سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی

گزشتہ دو برس میں اسرائیل کی عالمی حیثیت میں شدید تنزلی آئی ہے: صہیونی ماہر معاشیات

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک ماہر معاشیات نے کہا ہے کہ گزشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے