?️
ہم نے وینزویلا کے تین کشتیاں کو نشانہ بنایا ہے لیکن آپ نے صرف دو دیکھیں ہیں:ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے وینزویلا کی تین کشتیاں تباہ کی ہیں، تاہم میڈیا نے صرف دو کو رپورٹ کیا۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا کی حکومت اور بدنام گینگ ٹرین دے آراگوا پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ میں منشیات اور مجرم بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے تین کشتیاں نشانہ بنائیں، دو نہیں۔ لیکن آپ نے صرف دو کو دیکھا۔ یہ مچھلی پکڑنے والی کشتیاں نہیں تھیں، بلکہ غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا میں واضح پیغام دیتا ہوں، امریکہ کو اپنے قیدی اور منشیات بھیجنا بند کرو۔امریکہ نے اگست کے آخر میں اپنے تین جنگی بحری جہاز وینزویلا کے قریب سمندری حدود میں تعینات کیے تھے۔
اس اقدام کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا کہ انہوں نے ۴.۵ ملین افراد پر مشتمل رضاکار فورس کو متحرک کر دیا ہے تاکہ کسی بھی امریکی کارروائی کا مقابلہ کیا جا سکے۔
وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپز نے الزام لگایا تھا کہ امریکہ کیریبین اور وینزویلا کے قریب فضائی جاسوسی مشن انجام دے رہا ہے۔ اسی دوران امریکی وزیر دفاع نے عندیہ دیا کہ فوج ریجیم کو بدلنے کے لیے تیار ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روسی فضائی دفاع نے یوکرین کے 4,830 ڈرونز کو کیا تباہ
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار
جولائی
اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب
?️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ
ستمبر
اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو حل کر نے میں ناکام ر ہا ہے، منیر اکرم
?️ 24 اکتوبر 2023اقوام متحدہ: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم
اکتوبر
وزیر اعظم نے مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن قرار دیا
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کرپشن کو مسلم دنیا
جنوری
روسی صدر نے ایسا کیا کہا کہ معروف عربی اخباروں کی سرخیاں بن گیا
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:کثیر قطبی دنیا اور نوآبادیاتی نظام کی تباہی کے حوالے سے
جون
چین کا ٹرمپ کی آبنائے ہرمز سے متعلق دھمکیوں پر ردعمل
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کی آبنائے ہرمز سے متعلق
اپریل
مردم شماری کے دوران کراچی کی 80 لاکھ آبادی شمار نہ ہونے کا خدشہ ہے، ایم کیو ایم
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پاکستان) نے ڈیجیٹل مردم
اپریل
پنجاب: دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار
?️ 2 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144
نومبر