ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے پُر امید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ وہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پر امید ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے تو اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

چیئرمین سینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 29 اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ ​​کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ فنڈنگ گزشتہ موسم گرما میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کا دوسرا اور آخری حصہ ہے۔ پاکستان نے یہ معاہدہ مالیاتی بحران کو روکنے کے لیے حاصل کیا تھا جو اس ماہ ختم ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے نیا قرضہ حاصل کرنے میں مثبت پیش رفت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایک بڑے اور طویل مدتی پروگرام پر بات چیت کے لیے راضی ہے، جو کہ ایک مثبت خبر ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ بلوم نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، انہوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ مفادات پر مل کر کام کرنے پر ایک مثبت بات چیت کی۔

امریکی سفیر نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ مذاکرات کے بارے میں امید ظاہر کی، انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون کے امکانات پر زور دیا۔

ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں (جیسے مہنگائی میں کمی اور ڈالر کے بلند ذخائر) کو تسلیم کیا اور کہا کہ اگر آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے تو اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں ’گیمنگ انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے رجحان‘ پر بھی زور دیا اور ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

چیئرمین سینیٹ نے فلسطین میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا جس پر ڈنلڈ بلوم نے بھی اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں لبنانی حکام کے شرایط

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے دورے اور جنگ

صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر صیہونی حکومت طویل عرصے تک لبنان کے جنوب میں

اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

?️ 4 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس

نیتن یاہو کے خلاف مجرمانہ الزامات چھوڑنے کی ناکام کوشش

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرمنی مقدمے

وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس کے

پاکستان اور روس کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری

حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر

?️ 6 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے بارے میں آکسفیم کا بیان

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم آکسفیم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے