لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ دھاندلی سے جڑا میرا کوئی قول وفعل رپورٹ میں واضح نہیں، رپورٹ حقائق سے کوسوں دور بنائی گئی، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور آراو کیخلاف متعدد درخواستیں دیں۔ انہوں نے اپنے ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ میں ان کا نام آنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف متعدد درخواستیں دیں، آراو صاحب کے خلاف درجنوں شکایات دی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حوالے سے صرف یہ کہوں گی کہ رپورٹ کو حقائق سے ہٹ کر بیان کیا گیا، دھاندلی سے جڑا میرا کوئی قول وفعل رپورٹ میں نمایاں نہیں کیا گیا۔
فردوس عاشق نے کہا کہ حقائق سے کوسوں دور ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، میڈیا کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے، ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈسکہ الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کو الیکشن قوانین کے مطابق سزا ملنی چاہئیے۔
واضح ہوگیا کہ عمران صاحب کی ایماء پر وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے منظم انداز سے دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیا۔ ڈسکہ رپورٹ کی روشنی میں ماتحت عملے کے خلاف کاروائی پورا انصاف نہیں ہے۔ عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب سمیت وفاقی اور صوبائی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حکم ماننے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ جنہوں نے یہ غیر قانونی حکم دیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
اسٹاک ہوم کے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی توہین کو دہرایا گیا
اگست
قیدیوں کا تبادلہ؛ حماس کا اقدام اور مزاحمتی قوت کا میدانی مظاہرہ
جنوری
ڈپریشن کو ڈراما قرار دینے والے کو صحیفہ جبار کا کرارا جواب
دسمبر
اسٹریٹجک کونسل آف فارن ریلیشنز کا تعزیتی پیغام
مئی
ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر
اگست
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی تیل ٹینکر اغوا
جنوری
اسرائیل اور سعودی عرب کو معمول پر لانے میں کافی وقت لگے گا: بائیڈن
جولائی
Johann Gutenberg faces tough questions during news conference