خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ خیبرپختونخواہ میں متشدد پالیسی کی حامی جماعت کا اقتدار میں آنا بدقسمتی کی بات ہے، ایسی جماعتیں خواتین کے حقوق اور انسانی آزادی کیخلاف ہیں، پی ٹی آئی کا متبادل اگر جےیوآئی ہے تو پھرسوچنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بات کی گئی، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشینوں سے متعلق ٹینڈر جاری کرے، نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں، پاکستان کورونا ویکسی نیشن میں دیگر ممالک سے کافی آگے ہے، تمام فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی ہے، 34 ارب روپے آئی پی پیز کی پیمنٹ کی ہے، نوازشریف دور میں آئی پی پیز کے مہنگے منصوبے لگائے گئے، آٹو سیکٹر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پاکستان اس وقت2 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، پرائیویٹ کاروباروں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ صرف دو سال میں کار مینوفیکچررز کی تعداد 5 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے، بینکوں کی جانب سے338 ارب روپے کار فنانسنگ میں دیا گیا ہے، رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ میں1 لاکھ 11 ہزار 435 گاڑیاں بنیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے استعمال میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کا استعمال 26 فیصد بڑھ گیا، سندھ میں 20کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے 1300روپے میں فروخت ہورہا ہے، پورے ملک میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا1100روپے کا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 122 میں ترمیم کی اصولی منظوری دی ہے، یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، ہرحلقے کی اپنی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے، مینجمنٹ ایشو کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں الیکشن ہارے ہیں، پی ٹی آئی کی ری پلیسمنٹ اگر جے یو آئی ہے تو پھر سوچنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیےکہ اپنے آپ کو منظم کریں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمرن خان کو مضبوط کریں۔

جے یوآئی ف کا نام نہاد اٹھنے پر مایوسی ہے، ایسی جماعتیں علامت ہیں کہ پاکستان میں سب ٹھیک نہیں ہے، ایسی جماعتیں خواتین کے حقوق اور انسانی آزادی کیخلاف ہیں، مذہبی طور پر متشدد پالیسی کی حامی جماعت ہے، فضل الرحمان کا اقتدار میں بدقسمتی کی بات ہے۔ مریم نواز کی نئی ٹیپ چل رہی ہے، مریم نواز نے ہمیشہ ہماری مدد کی، جب بھی صورتحال خراب ہوئی ہم نے ان کی طرف ہی دیکھا کہ لازمی کوئی بونگی ماریں گی، انہوں نے کبھی ہمیں مایوس نہیں کیا، ان کی آج کی ٹیپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی صحت کے شعبے میں ہڑتالوں کا ایک نیا دور

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ہیلتھ کیئر ورکرز یونین نے ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات

غزہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ہے، جنگ کا اختتام نہیں

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز مصری سیاسی تجزیہ کار اور سماجیات دان محمد سید احمد

صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شب راملہ کے شمال میں

ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ میں حکمت عملی 

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، جہاں مختلف ممالک

ہمارے خلاف بغاوت ہونے والی ہے:نیتن یاہو کے حامی

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے عدالتی مشیر کے نام ایک خط میں اس

امریکہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کرتا ہوا

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   ایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ

فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ ترک طلباء کا اظہار یکجہتی

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک طلباء نے فلسطین کی حمایت میں امریکہ میں طلباء

عالمی نوبل امن ایوارڈ کسے ملنا چاہیے تھا؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام کے جواب میں ایرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے