ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر، عالمی بینک نے ترسیلات زر کا حجم 30 ارب ڈالرز سے کم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کو بیرون ممالک مقیم پاکستانی سے موصول ہونے والی رقوم کی تفصیلات عالمی بینک کی پیشن گوئی کو درست ثابت کر رہی ہیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں رواں مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم محنت کش پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رقوم وطن بھیجیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ جولائی تا اکتوبر 2022 کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات کی تفصیلات حال ہی میں جاری کی گئی تھیں، جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 8.6 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 10.8 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 9.8 ارب ڈالر رہیں۔ یہاں یہ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 3 سالوں میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، مسلم لیگ ن کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 19 ارب ڈالرز پر چھوڑا گیا تھا، جسے تحریک انصاف 3 سالوں میں 31 ارب ڈالرز تک لے گئی۔
اب ترسیلات زر میں ایک ایسے وقت میں کمی ہوئی ہے جب پاکستان ڈالرز کی شدید کمی سے دوچار ہے، حکومت آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے باوجود مطلوبہ بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر 8سال کی کم ترین سطح پر آ چکے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں، اپریل 2014 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آئے ہوں۔

مشہور خبریں۔

امریکا افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے، پاکستان کا مطالبہ

🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا

وزیر خارجہ نے کشمیر پریمیئر لیگ پر بھارتی رد عمل کا جواب دیا

🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی

کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟ٹرمپ کا اظہار خیال

🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار

سب جانتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی وقت دوسروں کو دھوکہ دے سکتا ہے: لاوروف

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:کراکس میں ایک مشترکہ کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی

ملک کے حالات دیکھ کر گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا، شیخ رشید

🗓️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ

امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف

الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی

🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے