?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عمران خان کے وکیل کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے نیب قانون ترامیم کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ حکمران عوامی اعتماد سے منتخب ہوتے ہیں اور شریعت کے مطابق عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے لیے احتساب ضروری ہے۔
وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ جب حکمران اپنے عمل پر پردہ ڈالتے ہیں تو عوامی اعتماد ٹوٹتا ہے، نیب ترامیم کے تحت کسی تھرڈ پارٹی کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانا اب جرم نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ پبلک آفس ہولڈرز کی پراپرٹی عوامی ملکیت ہوتی ہے اور اس میں کرپشن سے عوام کے بنیادی حقوق براہ راست متاثر ہوتے ہیں.
سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا آپ کے دلائل کے مطابق تو نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد توڑا ہے اس طرح تو نیب ترامیم منظور کرنے والے تمام اراکین کو آرٹیکل 62 ون ای کے تحت نااہل ہو جانا چاہئے
چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو کل (8 دسمبر) تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی.
خیال رہے کہ گزشتہ روز (6 دسمبر) کو درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قانون میں ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سوال اٹھایا تھا کہ عدالت عظمیٰ آخر کس اختیار کے تحت بنیادی حقوق کی بنیاد پر احتساب کا سخت قانون بنانے کا حکم دے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام میں حکومتی عہدیداروں کے احتساب کا حکم ہے، اسلام کے مطابق کسی بھی ملک میں ہونے والی ناانصافی کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا تھا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سیاسی جماعت یا شہری نے نیب ترامیم چیلنج نہیں کیں، پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے۔


مشہور خبریں۔
اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتی، ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے، مسکان کادوانی
?️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کار اور اداکار عبداللہ کادوانی کی صاحبزادی
نومبر
کراچی سیکیورٹی آپریشن میں چینی انجینئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی سیکیورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ چینی انجینئرز
جولائی
آئندہ تاریخوں پر عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے
مارچ
فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:نکولس مادورو نے دنیا بھر کے عیسائیوں سے فلسطینی عوام کی
اکتوبر
27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
نومبر
اردوغان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سات کلیدی نکات
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر
ویگنر گروپ کا سربراہ ہلاک،وجہ؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: روس کے شمال میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں ویگنر
اگست
واحد پچھتاوا یہ ہے کہ اپنے دور اقتدار میں جنرل باجوہ پر اعتماد کیا، عمران خان
?️ 30 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا
مئی