چینی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چین نے پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

 اسلام آباد میں چینی سفیر نونگ رونگ کی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں چینی سفیر نے وزیر خزانہ کو چین کی حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مد د کرنے کو تیار ہے۔

گزشتہ ماہ نومبر میں اسحٰق ڈار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران پاکستان نے چین سے اضافی مالی مدد کے لیے 9 ارب ڈالر کی امداد طلب کی تھی، اس پر چینی قیادت نے 4 ارب کے خودمختار قرضوں، 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل بینک قرضوں کی ری فنانسنگ اور کرنسی تبادلے کو تقریباً ایک ارب 45 کروڑ ڈالر بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، یہ رقم مجموعی طور پر 8 ارب 75 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

پاکستان کو قرض اور تجارتی ادائیگیوں سمیت بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے 30 جون 2023 تک کم از کم 34 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، چین اور سعودی عرب نے تقریباً 13 ارب ڈالر کی اضافی امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اسحٰق ڈار نے اپنے بیان میں چینی سفیر کے مسلسل تعاون اور مدد کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو سراہا۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور مالیاتی شعبے کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر غور کیا۔

چینی سفیر نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کو برقرار اور اس میں اضافے کے لیے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کی تعریف کی۔

اس سے قبل اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ چینی صدر اور وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چین کی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

شہبازشریف کی بارشوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں

امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور

پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس

واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا

?️ 3 جنوری 2022سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے

جنوب مغربی شام اسلحے سے پاک ہونا چاہیے:نیتن یاہو

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے جنوب مغربی علاقے

شام کے ساحل پر جولانی کے حیران کن جرائم کے عینی شاہدین کے بیانات

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: شام کے ساحل پر جولانی حکومت سے وابستہ مسلح گروہوں کے

’فیمنزم‘ کا جھنڈا اٹھانے والوں کو عام خواتین کے مسائل کا علم ہی نہیں، فائزہ گیلانی

?️ 2 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا ہے کہ ’فیمنزم‘ کا

ٹرمپ کی جانب سے پابندی کا شکار برطانوی شہری نے امریکی حکومت پر مقدمہ کر دیا

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: این جی او سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ کے برطانوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے