واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا

واٹس ایپ کا اہم  فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

?️

سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کو متنبہ کر دیا  ہے کہ جعل سازی کے ذریعے بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سادہ لوح انسان اس فراڈ کا شکار بھی ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر نامعلوم سمت سے ایک لنک موصول ہورہا ہے جس میں صارفین کو چکما دیا جاتا ہے کہ وہ لنک میں موجود سوالات کے جواب دیں جس کے بدلے انہیں انعام کے طور پر رقم یا تحائف دیے جائیں گے، سادہ لوح انسان اس فراڈ کا شکار بھی ہورہے ہیں۔

تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ کس ملک کے شہریوں کے ساتھ یہ جعل سازی ہورہی ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایسے کسی پیغام پر کان نہ دھریں بلکہ لنک موصول ہونے کی صورت میں فوری ڈلیٹ کردیں۔ایک رپورٹ کے مطابق Rediroff.com کے نام سے واٹس ایپ پر لنک پھیلائے جارہے ہیں جو شہریوں کو پھنسانے کا جال ہے، یہ پیغام اینڈرائیڈ، آئی او ایس سسٹم اور کمپیوٹر پر بھی ایپ کے ذریعے موصول ہورہا ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد جعل سازی کا شکار بھی ہوچکی ہے۔ فراڈ میں ملوث افراد صارفین کی معلومات حاصل کرکے ان کی ڈیوائس پر کوئی ایپ بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔ وہ صارفین جنہوں نے غلطی سے لنک کھولا ہے وہ فوراً اپنی ڈیوائس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے صاف کردیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں حماس کے 120 اراکین گرفتار

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے صرف دو ماہ کے دوران حماس کے 120

مصری صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں:امریکی اخبار

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے مصر کے صدر کی امریکہ کے

فیصل المقداد: امریکہ ایک بے لگام حکومت بن چکا ہے

?️ 1 ستمبر 2023شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ

یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے عمل کی تفصیلات 

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار کی طرف سے، گزشتہ ہفتے ماہرین کے

جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں کمی

?️ 30 نومبر 2025 جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں

اسرائیل کی زمینی کارروائی کا اصل مقصد شمالی غزہ پر مکمل کنٹرول ہے۔

?️ 18 ستمبر 2025اسرائیل کی زمینی کارروائی کا اصل مقصد شمالی غزہ پر مکمل کنٹرول

پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے گریٹر اسرائیل کے بیان کو مسترد کر دیا 

?️ 16 اگست 2025پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے گریٹر اسرائیل کے بیان کو مسترد

کون ہو گا اگلا امریکی صدر؟ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زبانی

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستانی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے