?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہوں خصوصاً شاہراہ قراقرم اور ناران، بابوسر، چلاس شاہراہ پر بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں انہیں رہائش ، خوراک سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے روک تھام کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے آنے والے سپیلز کے لئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے مل کر لائحہ عمل بنائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہری سیلاب سے بچاؤ کے لئے میونسپل ادارے نکاسی آب اور سیوریج کے بہترین اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے حادثات اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی۔


مشہور خبریں۔
ایران، روس اور چین کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر پابندی سے متعلق قرارداد کے مسودے کی تفصیلات
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات
ستمبر
سرینگر: میرواعظ کی نظر بندی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت
?️ 5 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
یوکرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر روس کا قبضہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے رہنما نے اعلان کیا
جون
چین کا تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا اعلان
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: چینی فوج نے پیر کے روز تائیوان کے ارد گرد جسٹس
دسمبر
اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ
?️ 11 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں
فروری
فرانسیسی سفیر کو واپس؛ الجزائر کے سفارت خانے کے 12 ملازمین باہر
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: چند ہفتے قبل فرانسیسی وزیر خارجہ نے الجزائر کے دورے کے
اپریل
بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو
مارچ
شامی حکومت مخالفین کے درمیان تصادم
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما نے مخالفین کے درمیان
مارچ