?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پیو نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر زود دیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوریا کے ساتھ اپنے تجارتی اور دیگر تمام شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پیو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی امن، جمہوریت اور خوش حالی کی جانب پیش رفت متاثر کن ہے، پاکستان اور جنوبی کوریا سرد جنگ کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب رہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے کورین جنگ کے دوران جنوبی کوریا کی معاشی اور مالی معاونت کی، پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ معاشی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یہ دو طرفہ روابط کی بنیاد ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوریا کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں، کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سی پیک کے منصوبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔
جنوبی کوریا کے سفر سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زون علاقائی رابطہ کاری اور ترقی کے لیئے انتہائی اہم ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کا فروغ چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے سیاسی اور پارلیمانی تعلقات کا فروغ اہم ثابت ہو گا۔
مشہور خبریں۔
لاپتا افراد کیس: پرویز مشرف، جانشین حکمرانوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سابق
مئی
فلسطینی بچوں کی بے خوف نماز
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی شہاب نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی پرواہ
ستمبر
اسرائیل جنگ ختم کیے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی کا خواہاں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے معاملے پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلسل
جون
میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کرلیں۔ سردار ایاز صادق
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا
مئی
یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی
جنوری
اندرونی خطرات فوج کی فوجی طاقت کو تباہ کردے گی :صہیونی تھنک ٹینک
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیاسی بحران کے اس حکومت کی فوج کی
اپریل
نیتن یاہو کا نیا اسکینڈل؛ وہ راز جو سارہ نے خواتین کی پارٹی میں بتائے
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: ایک سائبر اسپیس میڈیا ایکٹیوسٹ اور ایک مشہور اسرائیلی نیوز
اپریل
نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں کی صرف 4 ماہ میں 6 بڑی شکست
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ma’ariv کی طرف سے شائع ہونے والے تازہ ترین
مئی