?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی جانب سے دورہ بھارت کی دعوت دی گئی تھی تاہم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا5 صادق سنجرانی نے ہم موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کااقدام واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں نہیں جاؤں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت کو مسترد کردیا۔
صادق سنجرانی نے کہا 5اگست کااقدام واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں نہیں جاؤں گا، مودی حکومت نےکشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ظلم ڈھائے۔ذرائع کے مطابق پی اے سی صد سالہ تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا۔
یاد رہے اکتوبر میں بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط لکھا تھا ، جس میں انھوں نے چیئرمین سینیٹ کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ، خط میں کہا گیا تھا کہ لوک سبھا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کاانعقاد 4دسمبر کوہوگا۔
اسپیکر بھارتی لوک سبھا کا خط میں کہنا تھا کہ پی اےسی 100سال سےعوامی اخراجات کی نگرانی کررہی ہے، صد سالہ تقریب میں شرکت ہمارے لیےاعزاز ہوگی۔
مشہور خبریں۔
632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ
ستمبر
دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں:عمران خان
?️ 17 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے سطح پر ہمارے
اپریل
غریب طبقات پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کا وزیرِ اعظم نے دیا حکم
?️ 9 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے
فروری
وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی
جولائی
غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری
?️ 22 اگست 2021ٖغزہ( سچ خبریں) اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے مختلف
اگست
مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب
جولائی
خطے کے امن کے لیے فلسطین کے مسئلے کا عادلانہ حل ضروری: سعودی عرب
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت
اپریل
بحرین کے بادشاہ کا ریاض کے ایئرپورٹ پر بن سلمان نے کیا استقبال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ آج غیر اعلانیہ
مارچ