?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں ہے سمجھتے ہیں کہ پیٹرول مالکان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم انہیں بھی عوام کی مشکلات کا احسا س کرنا چاہئے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
ایک بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے لہٰذا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کردی ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے مگر پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کریں اورفیصلے پر نظرثانی کریں۔
واضح رہےکہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
پلوسی کا دورۂ تائیوان اتنا متنازعہ کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کا موضوع
اگست
کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
جولائی
ڈیموکریٹک سینیٹرز کا ریپبلکنز سے ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیموکریٹ سینیٹر "ٹیمی بالڈون” نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ
اپریل
وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف
?️ 7 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا
جولائی
ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز
جون
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991
اکتوبر
یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان
اکتوبر
اسرائیل غزہ کے خلاف جنگ کو طول کیوں دے رہا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ماجدی عبدالہادی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی
نومبر