پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے ناراض رہنما سردار لطیف کھوسہ کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو اس پیشرفت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سردار لطیف کھوسہ کو گزشتہ ہفتے پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہنے کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہونے کے باوجود آپ پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی اور جماعت کے سربراہ کا کرپشن کیس میں دفاع کر رہے ہیں جس میں ان کو سزا دی جاچکی ہے، اسی طرح ان کے خلاف آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بھی دفاع کر رہے ہیں۔

اگرچہ خط میں کسی کا نام نہیں لیا گیا تھا لیکن یہ واضح طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حوالہ تھا جنہیں گزشتہ مہینے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، لطیف کھوسہ پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف درج کئی مقدمات میں ان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایک کیس کا بھی سامنا ہے، جو سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے پاس سے غائب ہو گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کو جاری نوٹس میں پوچھا گیا تھا کہ ’پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر‘ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا ردعمل دیں، جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

اس سے قبل لطیف کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں بیان دینے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کیلئے ’پیچیدہ مذاکرات‘ کا رواں ماہ آغاز متوقع

🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اپنی کمزور معیشت کو سہارا دینے میں

جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے عمران خان آج طلب

🗓️ 30 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر 9 مئی

ایک محاذ ایک قوم

🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل

مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بدھ کی

نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا

🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ

دشمن کو غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی : مزاحمت

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کے مختلف مزاحمتی گروپوں نے الگ الگ بیانات میں بیروت

یوکرین کی امیدواری نے یورپ کو مضبوط کیا: زیلینسکی

🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں:    یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے

26 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

🗓️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے