پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، گورنر پنجاب

?️

لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، صدر آصف علی زرداری نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری پارٹی بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے، ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر مملکت لاہور آئے اور اس دوران انہوں نے پارٹی رہنماﺅں سے ،پارلیمانی پارٹی پنجاب سے ملاقاتیں اور مختلف میٹنگز کیں۔

صدرآصف زرداری نے ان ملاقاتوں کے دوران پارٹی کی سینئر قیادت سے پنجاب میں سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ اب لگاتار صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں آتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی سے ملاقات میں تمام ایم پی ایز کے حلقوں اور اضلاع کے حوالے سے گلے شکوے صدر آصف علی زرداری کو بتائے گئے۔ صدر مملکت نے کہا ہے بجٹ تک صبر کریں تب تک معاملات بہتر ہو جائیں گے اور اگر خدانخواستہ نہ ہوئے تو اس وقت بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے۔

توقع کرتے ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات بہتر ہوجائیں گے۔صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز، سینئر رہنماوں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے عہدیداران نے بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات پر اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مجبوری ملک کے سیاسی سسٹم کو بہتر کرنا ہے تاکہ مشکل صورتحال سے نکلیں۔

ملک کیلئے صرف اتحادی حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔اس لئے اتحادی جماعت کو اپنے ساتھی کا سوچنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیںاس کا سب کو پتہ ہے کہ ہم ن لیگ کی محبت میں نہیں بیٹھے بلکہ یہ ہماری مجبوری ہے۔ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو اولین ترجیح دی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی تو سیدھی سادی سی جماعت ہے ہم جس کے ساتھ بھی بیٹھتے ہیںان کے ہر دکھ میں سکھ میں ساتھ شریک ہوتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن لیگ اور مختلف سیاسی جماعتیں سیاست کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حق کی بات کی ہے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کے تشدد اور غیرقانونی بستیوں کی توسیع پر اظہار تشویش

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاویہ کالاس نے

سی این این: یوکرین کی جنگ اب ٹرمپ کی جنگ ہے

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فعال طور پر یوکرین میں

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کیلئے قومی کمیشن، اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت

امریکہ میں انٹیلی جنس بحران؛ خفیہ اداروں میں شدید اختلافات

?️ 3 جون 2026سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں کے اندرونی اختلافات کے باعث ایران سے

سعودی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار،سعودی عالم کے بیٹے کی زبانی

?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عالم دین کے بیٹے نے آل سعود کی جیلوں میں

محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

?️ 20 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ

حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں  فخر کرتی ہیں؟

?️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے

ہمیں ایران امریکہ معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کرنی چاہئیں: اسرائیل

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: رژیم صہیونیستی کے چینل ۱۴ نے رپورٹ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے