وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی تعلقات کےفروغ کے عزم کا اعادہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے قریبی برادرانہ، تجارتی تعلقات کےفروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم نے قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی مملکت کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مکہ المکرمہ میں الصفا پیلس میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک نے 5 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پیکج کے پہلے مرحلے کو جلد ازا جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ولی عہد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی مدت ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی مستقل حمایت اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں بات چیت کا مرکز دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرنے پر تھا، ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں مملکت کے معاون کردار، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی باہمی خواہش پر زور دیا گیا، دونوں جماعتوں نے 5 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پیکج کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس پر پہلے ہی تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور عمران خان کےدرمیان ویڈیو لنک پر بات چیت

?️ 29 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے

صدر مملکت نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی

?️ 30 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی

امریکہ اور یورپ کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج؛ ٹرمپ اتحادیوں کو کیوں کمتر سمجھتے ہیں؟  

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے

عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ

جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی

?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ

امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی فوجی حکام اور کانگریس ارکان نے یمن جنگ کے

پیوٹن کے سفر کا پیغام؛ یک قطبی دنیا کے خاتمے کا اعلان

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:روسی عرب ثقافتی مرکز کے سربراہ مسلم شیعتو نے اس بات

بن سلمان کے حکم پر اعلی سعودی اہلکار کی مشکوک گمشدگی کا راز

?️ 26 جنوری 2023سعودی کارکن عبدالحکیم الدخیل نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے