براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن کو پھر طلب کر لیا ہے،ایف آئی اے نے لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوں افراد کو اس سے پہلے بھی 11 اور 12 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا اور دونوں افسران اب تک شامل تفتیش ہونے سے گریزاں ہیں۔

ایف آئی اے نے پیش نہ ہونے پر آئندہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ایف آئی اے نے مبینہ غفلت اور کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین آفتاب سلطان نے پی اے سی کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا تھا جس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں آفتاب سلطان نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010 میں رجسٹرڈ ہوا تھا، براڈ شیٹ کیس میں 3.7 ملین ڈالر کی رقم ہے، اپریل 2021 میں براڈ شیٹ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں، دائرہ اختیار کی بات کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی تھی ۔

چیئرمین نیب کے مطابق اس کیس میں ایف آئی سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں، براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ نیب نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ایف آئی اے کو مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ جب تک کابینہ براڈ شیٹ کیس تحقیقاتی ایجنسی کو سونپنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی اس وقت تحقیقات روک دیں،اس کے بعد یہ معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا جس نے رائے دی کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کو انسداد کرپشن کے ادارے سے تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔

وزارت قانون نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو قومی احتساب بیورو نیب کے خلاف براڈ شیٹ کیس میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر کارروائی کرنے کی اجازت دی تھی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا افغانستان کے  مسئلہ کو مل کر حل کرنےکا مطالبہ

?️ 17 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں

قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی

ہآرتض: نتنیاہو جائیں گے لیکن اسرائیل کو اپنے ساتھ تباہ کر دیں گے

?️ 3 مئی 2026 سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے مقبوضہ ریاست میں گہری داخلی دراڑوں

غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر

اپنی جغرافیائی سرحدوں کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ اسحاق ڈار

?️ 23 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا

عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ترجیح ہے، ٹیکس نظام عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، وزیراعظم

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف

امریکہ کسی کا نہیں؛روس کا یوکرین کو انتباہ

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ

روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کے سلسلے میں روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے