?️
اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن کو پھر طلب کر لیا ہے،ایف آئی اے نے لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوں افراد کو اس سے پہلے بھی 11 اور 12 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا اور دونوں افسران اب تک شامل تفتیش ہونے سے گریزاں ہیں۔
ایف آئی اے نے پیش نہ ہونے پر آئندہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ایف آئی اے نے مبینہ غفلت اور کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین آفتاب سلطان نے پی اے سی کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا تھا جس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں آفتاب سلطان نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010 میں رجسٹرڈ ہوا تھا، براڈ شیٹ کیس میں 3.7 ملین ڈالر کی رقم ہے، اپریل 2021 میں براڈ شیٹ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں، دائرہ اختیار کی بات کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی تھی ۔
چیئرمین نیب کے مطابق اس کیس میں ایف آئی سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں، براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ نیب نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ایف آئی اے کو مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ جب تک کابینہ براڈ شیٹ کیس تحقیقاتی ایجنسی کو سونپنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی اس وقت تحقیقات روک دیں،اس کے بعد یہ معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا جس نے رائے دی کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کو انسداد کرپشن کے ادارے سے تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔
وزارت قانون نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو قومی احتساب بیورو نیب کے خلاف براڈ شیٹ کیس میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر کارروائی کرنے کی اجازت دی تھی۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
سعودی جیلوں کی کہانی اس ملک کی خواتین کی زبانی
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی لیکس نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق
ستمبر
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و
دسمبر
ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے
مارچ
بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں، وزیراعظم
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جنوری
فردوس اعوان اور عبدالقادر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی
?️ 10 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ایک ٹاک شو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون
جون
مغرب دنیا پر قبضہ کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟امریکی نامہ نگار کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت
ستمبر
وکلا کانفرنس: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عدالتی حکم پر الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) وکلا کی لاہور میں منعقدہ گول میز کانفرنس نے
اپریل