?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا، ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگیں، حکومت کو وعدے پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمن نے کہا کہ جن وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، ان پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مزید وقت دینے کی بات ہوئی ہے، اگلے ماہ پھر اجلاس میں وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیرِ اعظم سے ملاقات پر بریفنگ دی، ملک میں غربت کا مقابلہ کرنا ہماری لیے ضروری ہے، جہاں جہاں سیلاب آیا ہم نے ریلیف کا مطالبہ کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، امداد تقسیم کی، وفاقی حکومت کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو کی تجاویز مانی گئیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ سانحۂ کارساز کسی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی، ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی سے متعلق تمام چیلنجز کو سمجھتی ہے، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی اور ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب یک زبان ہیں، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں اس وقت دہشت گردی ہو رہی ہے، 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کونشانہ بنایا گیا تھا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے گئے جو قابلِ تحسین ہے، بلاول بھٹو کا مطالبہ تھا کہ سیلاب متاثرین کے بل معاف کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 22 جنوری 2022ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ مانتے ہیں
جنوری
جولانی حکومت کے مخالفین کی خفیہ حراستی مراکز میں منتقلی
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کی فورسز نے شام کے مظاہرین پر حملے کیے
دسمبر
اسرائیل کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتے رہیں گے: حماس
?️ 20 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ہر صورت
اپریل
مصر کی رفح کراسنگ کے کھولے جانے کی تردید
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر نے صیہونی ذرائع سے رفح کراسنگ کے یک طرفہ کھولنے
دسمبر
قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ
ستمبر
اسمگلنگ کی روک تھام سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ
جنوری
عرب جوانوں میں کون سا ملک زیادہ مقبول ہے،امریکہ یا چین؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:18 عرب ممالک کے نوجوانوں میں کیے جانے والے کے سروے
جون
آرمی چیف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
?️ 4 ستمبر 2021مظفر آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
ستمبر