?️
کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس بحال کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس بھی بحال کردی گئی ہیں تاہم بھارت پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق سی ای او ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پیز سے مطمئن ہونے کے بعد کینیڈین حکام کی جانب سے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت موصول ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا جبکہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، ترجمان کے مطابق پروازوں پربکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کا کورونا کے باعث کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن صرف کارگو تک محدود تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جرائم
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے چھاتہ بردار ڈاکٹر یوول گرین کے
مارچ
پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث، سیکریٹری خارجہ نے ثبوت پیش کردیے
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر
جنوری
کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم
?️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
نومبر
صیہونی جنرل کی زبانی حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے سابق کمانڈر نے حزب اللہ کے ڈرونز اور
مارچ
وینزویلا میں ٹرمپ کا اصل ہدف کیا ہے؟
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ منشیات کا
اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی گئیں
?️ 29 اگست 2025اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی
اگست
’سمری وزیراعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں،جلد پہنچ جائیگی‘، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 29 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی
نومبر
امریکہ کے ایک ہوٹل میں سعودی وفد اور تل ابیب وزیر جنگ کی بیک وقت موجودگی
?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کو اطلاع ملی کہ سعودی عرب کے نائب
مئی