?️
جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں نماز کے وقت تمام تجارتی مراکز اور دوکانیں بند کردی جاتی ہیں جس کے بارے میں اب اسلامک اینڈ جوڈیشل افیئرز کمیٹی نے وزارت اسلامی امور کے سامنے اہم سفارش پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس پابندی کو ختم کردیا جائے۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اراکین شوریٰ کی اسلامک اینڈ جوڈیشل افیئرز کمیٹی نے وزارت اسلامی امور کی رپورٹ میں چند اضافی سفارشات پیش کی ہیں جن میں نماز کے اوقات میں کاروباری مراکز کو بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔
یہ سفارش شوریٰ کے ارکان عطا الصبیتی، ڈاکٹر فیصل الفادل، ڈاکٹر لطیفہ الشالان اور ڈاکٹر لطیفہ ال عبدالکریم کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔
وزارت اسلامی امور سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلہ ایجنسیوں سے مشاورت کریں کہ تجارتی سرگرمیوں بشمول پیٹرول پمپس اور فارمیسیز کو نماز کے اوقات میں بند نہ کیا جائے البتہ جمعے کی نماز میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رکھی جائے۔
نماز کے اوقات میں کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کے حق میں اراکین نے بہت سے دلائل دیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ پوری دنیا بشمول اسلامی ممالک میں کہیں بھی ایسا نہیں کہ نماز کے اوقات میں کاروبار بند کیا جاتا ہے، ایسا صرف سعودی عرب میں ہوتا ہے۔
ارکان کا کہنا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی دیگر سرکاری و نجی کمپنیوں کی طرح شاپنگ سینٹرز اور دکانیں بھی لوگوں کو ملازمت فراہم کرتی ہیں اور حصول معاش کا ذریعہ ہیں لہٰذا دیگر شعبوں کی طرح انہیں بھی بند نہیں کیا جانا چاہیے۔
ارکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نماز کے اوقات میں دکانوں کو بند کرنے کا حکم قرآن اور سنت میں بھی کہیں نہیں ملتا، سوائے نماز جمعہ کے۔
ارکان کا مؤقف ہے کہ اس حوالے سے جو احادیث موجود ہیں وہ ضعیف ہیں اور کوئی مستند حدیث نہیں نظر آتی اور نہ ایسے کوئی شواہد موجود ہیں کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے زمانے یا خلفائے راشدین کے دور میں نماز کے اوقات میں کاروبار بند کرنے کا طریقہ رائج تھا۔
ارکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری مراکز بند ہونے سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تاجروں کو بھی نقصان ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے ایک عالم دین نے نماز کے اوقات میں بازار اور دیگر مقامات کی بندش کو بدعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس امر کی کوئی عقلی اور دینی دلیل نہیں ہے، بہ قول عالم دین کاروبار زندگی بند کرنے سے متعلق حکم کی خلاف ورزی شریعت کا حکم ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نےآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے آج (بروز پیر) انٹر
مئی
ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی
جنوری
امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: جنوبی فلاڈیلفیا اسٹریٹ پر فائرنگ کے ایک سلسلے میں کم
جون
امریکا کی جانب سے شدید انتباہ کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری، خطے میں بڑی جنگ ہوسکتی ہے
?️ 29 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ
مئی
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور
?️ 28 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور
جولائی
الکرامہ آپریشن کو نافذ کرنے والا اردنی نوجوان کون ہے؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے الکرامہ کراسنگ کے بہادرانہ آپریشن
ستمبر
یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی
اگست