?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے سی ای او پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل ) کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او پی ٹی سی ایل کدھر ہیں؟ پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے سی ای او پی ٹی سی ایل کی عدم حاضری کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دے دیا.
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا، اجلاس میں پی ٹی سی ایل پراپرٹیز کی خرید وفروخت سے متعلق ایجنڈا زیربحث آیا چیئرمین کمیٹی نے سی ای او پی ٹی سی ایل کی قائمہ کمیٹی میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا. چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ سی ای او پی ٹی سی ایل کدھر ہیں؟چیئرمین کمیٹی نے سی ای او پی ٹی سی ایل کی عدم حاضری کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سی ای او پی ٹی سی ایل کو بلاتے ہیں، ان کا مسلسل نہ آنا کمیٹی کی توہین ہے، ابھی پی ٹی سی ایل کا ایجنڈا ٹیک اپ ہی نہیں کرتے اگر سی ای او اسلام آباد ہیں تو انہیں بلائیں،جب تک سی ای او نہیں آتے ہم پی ٹی سی ایل کے ایجنڈے پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے.
پی ٹی سی ایل حکام نے کہا کہ سی ای او پی ٹی سی ایل یو اے ای سفارتخانے میں ایک میٹنگ میں گئے ہیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ممبران دور دراز علاقوں سے اس اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں،جو ممبران نہیں آسکے وہ اجلاس میں آن لائن اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس کے روز یو اے ای ایمبیسی میں میٹنگ رکھ لینا اچھا عمل نہیں ہے. چیئرمین قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟ قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت قانون کے حکام کو بھی طلب کرلیاہے.
مشہور خبریں۔
ہواوے کے صارفین کے لیے اہم اعلان، جانئے اس رپورٹ میں
?️ 9 اپریل 2021بیجنگ(سچ خبریں)ہواوے کے صارفین کو یہ جان کر ضرور خوشی محسوس ہو
اپریل
مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارتی جہازوں کو ہم نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف
?️ 17 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی
مئی
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں
مئی
فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ
اکتوبر
شیخ کا ٹکٹ کا ضائع ہونا معمولی بات نہیں
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم
اکتوبر
ہیگ کی عدالت اسرائیل کے جرائم کو نہیں روک سکے گی:امریکی یہودی گروپ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی یہودی گروپ صدائے یهود (JVP)نے بین الاقوامی فوجداری عدالت
نومبر
مائیکروفون جیسا صدر
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:مشہور امریکی اخبار کے چیف ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ امریکی
جولائی