?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ تحریکِ انصاف ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں جب اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی تو کیا ہم نے جیل پر جا کر دھرنے دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ اپنے لیڈر کو جیل سے نکال کر لے جائیں گے، تحریکِ انصاف کے اپنے رہنما بانی پی ٹی آئی کے بیانات اون کرنے پر تیار نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے بیانات ذاتی رائے ہے، پارٹی کی پالیسی نہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، ان کی جیل سے منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، غور تو کئی باتوں پر ہوتا رہتا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر یہ مناظر ہمارے لیے خوش کن نہیں ہیں، جیل میں موجود ہزاروں قیدیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات موجود ہوں گے تو جو بھی نام ہوں گے ان کی ملاقات ہو گی، جیل مینئول کے مطابق طریقہ کار اختیار کریں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست اور اداروں پر حملے کر کے تحریکِ انصاف کس کی خدمت کر رہی ہے؟ فی الحال کسی تحریک کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ کی بنیادی وجہ بیانیے کا بوجھ ہے جو یہ اٹھا نہیں سکتے۔


مشہور خبریں۔
جسٹس منصور علی شاہ کا نئی ججز کمیٹی پر اعتراض، حصہ بننے سے معذرت کرلی
?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
ستمبر
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے گورننگ بورڈ
جون
بریتھ پاکستان: جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز
?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور
فروری
سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
?️ 24 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) اندرون سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پییپلز پارٹی نے
ستمبر
یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،
فروری
ٹرمپ منصوبہ، نیتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟
?️ 5 اکتوبر 2025ٹرمپ منصوبہ، نتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟ امریکی صدر
اکتوبر
یمن: کچھ کمپنیوں نے مقبوضہ علاقے چھوڑنے کے لیے آخری تاریخ مانگی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ایک بیان
جون
روسی فوج نے کبھی بھی شہریوں کے خلاف جرائم نہیں کیے
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے اس
اپریل