پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے. ندیم افضل چن

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے،اب سیاستدان کم ازکم یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا، پہلی بار احتساب کا عمل خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، یہ فیلڈمارشل عاصم منیر ہی کرسکتے تھے.

ایک انٹرویو میں ندیم افضل چن کہا کہ افواج پاکستان میں پہلی بار کسی سینئر افسر کو سزا ہوئی فیض حمید کے خلاف فیصلہ اچھا اور نیک شگون ہے.

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ گٹھ جوڑ میں شامل دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیئے اور فیض حمید کو سزا اچھی روایت ہے آنے والوں کے لئے بھی یہ سبق ہے جتنا شفافیت سے کریں گے اتنا بہتر ہوگا، مثال کے طور پر مجھے یاد ہے کہ بریگیڈیئر عادل پنجاب کے سیکرٹری کمانڈر تھے، اسی طرح بریگیڈیئر مظفر رانجھا بھی رہے ہیں، یہ 2013 کے انتخابات کی انجینئرنگ میں ملوث رہے،جسٹس ثاقب نثار اور افتخار چوہدری ، یا الیکشن کمیشن کے لوگ ہوں، ان سب کا شفاف احتساب ہونا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مداخلت تو بالکل رہی ہے، موجودہ فوجی لیڈرشپ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پہلی بار اتنی اہم سیٹ کے افسر کو سزا دی اور احتساب کی مثال قائم کی ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے احتساب موجودہ آرمی چیف عاصم منیر ہی کرسکتے ہیں اور کوئی نہیں کرسکتا احتساب کا ہونا ریاست، جمہوریت اور ریاستی اداروں کے لئے اچھی بات ہے اب سیاستدان کم ازکم یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا.

ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے اور سیاسی لوگ جب فیصلہ کریں گے تو چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد قوم اکٹھی ہوئی جو تقسیم نہیں ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی اور نون لیگ کی لڑائی میں قوم تقسیم ہو رہی ہے. انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ جس صوبے پر اتفاق ہے پہلے وہ بنا لیں اور نئے صوبے بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام اکائیوں میں ریلیشن آئیڈیل نہیں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)پشاورکے بچوں نے پوری قوم کو اکٹھا کیا تھا. 

مشہور خبریں۔

بن سلمان کی بلیک کامیڈی اور گرین عرب

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین سعودی عرب

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں

?️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے

فوج مداخلت نہیں کرے گی:آرمی چیف

?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے

اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں

’بنیادی حقوق کو بڑا دھچکا‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی و سیاسی ماہرین کا ردِعمل

?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے

سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ سنیٹر شیری رحمان

?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے