?️
کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک 32چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ ہوں گی۔ چارٹرڈ کمپنی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس سے مسافر مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا شیڈول جاری کیا ہے۔ 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک 32چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 22سے29ستمبر پی آئی اے کی 7چار ٹرڈ پروازیں برطانیہ روانہ ہوں گی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اکتوبر میں پی آئی اے کا 25پروازوں کا شیڈول فائنل ہے، چارٹرڈ کمپنی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس سے مسافر مستفید ہوں گے۔قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ پروازیں شروع کرنے سے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ، پاکستان بین الاقوامی ہواپیمائی یا پی آئی اے پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ممالک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اورجنوبی امریکا تک جاتی ہے۔
پی آئی اے تیس (30) سے زائد جہازوں کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو ایک وسیع تر تاریخ رکھتی ہے۔ یہ ایشیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے جیٹ انجن والے بوئنگ 737جہاز چلائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے بوئنگ 777-200 ایل آر جہاز حاصل کیے اور چلائے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے شہر قطیف میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود
فروری
آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا
?️ 18 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی
ستمبر
صیہونیوں کے خلاف ایک اور محاذ جنگ
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے ایک میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج
جون
فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا ۴ سیکنڈ کا سین شوٹ کرنے میں ۸ ماہ لگے
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی وڈ کی ایکشن سے
فروری
امریکہ عراق میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کی
اگست
کیا عالمی عدالت نتین یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر
اپریل
صیہونی شہری کیوں بھاگ رہے ہیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مختلف ممالک سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے
اگست
فلسطین کا شیخ جراح اور قدس کے لیے عالمی حمایت کا مطالبہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے سلامتی کونسل کے صدر، اقوام
فروری