?️
کراچی: (سچ خبریں) پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کئے گئے میزائلوں کی ویڈیو بنا لی، ترجمان پی آئی اے کی ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی، قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایک غیر معمولی منظر کی ویڈیو بنائی جب ایران سے فائر کئے گئے میزائل اسرائیل کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دئیے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قومی ائیر لائن کی پرواز القصیم سے پاکستان آنے والی پرواز سعودی شہر دمام کے قریب فضا میں موجود تھی،پائلٹ نے کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی فلم بندی کی جو کہ بہت بلند فضا میں اور ایرانی حدود میں موجود تھے۔ طیارے اور مسافروں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا کیونکہ میزائل فضاء کی انتہائی اونچائی پر تھااورطیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں سفر کررہاتھا۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بھی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی فضائی منظر تھا جو پائلٹ نے محفوظ کیا۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے اپنے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔
قومی ائیرلائن(پی آئی اے)کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے اسرائیل کیخلاف ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی۔ پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور اس پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں اس لئے پائلٹ نے نہایت مہارت سے اس عکس بندکرلیا۔
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات سے اچانک وطن واپسی
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کے کارکنوں
اکتوبر
سی پیک کی بحالی کا عزم لیے وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر چین روانہ
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہو
نومبر
امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے
جولائی
شامی عوام کا تاریک مستقبل
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی حکومت کے ترکی، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور
جنوری
ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر
مارچ
عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی کا بنیادی ستون ہے:شاہ اردن
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز اردن
نومبر
آصف زرداری کی جانب سے ملکی ا داروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ملکی اداروں کے
نومبر