کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے ، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا کیوں کہ اس سے پہلے دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جانا پڑتا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے خصوصی پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا، جس کے لیے پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں ، کیوں کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ناصرف اندرون ملک بلکہ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گی ، اس مقصد کے لیے ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر قومی ایئرلائن کے سی ای او ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک اور پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار نے دستخط کیے۔
بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مل کام کریں گے ، اس سلسلے میں پی آئی اے اندرون ملک ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کے پاکستان آنے کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گی۔
دوسری جانب قومی ائیرلائن نے سعودی عرب کیلئے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کر لی، پی آئی اے سعودی عرب کے 4 شہروں جدہ، رہاض، مدینہ اور دمام کیلئے ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی ، پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسے ہزاروں سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانی جلد سے جلد سعودی عرب واپس پہنچنے کیلئے کوشاں ہیں، ایسے میں سعودی عرب کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے والی ائیرلائنز اپنی پروازوں میں اضافے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا
مارچ
پی آئی اے کی خصوصی پروازکی شام سے وطن واپسی
ستمبر
سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ بندوق کے زور پر لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا، محمود اچکزئی
مئی
اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے جلد پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان
جون
افغانستان کے مختلف شہروں میں داعش کے اہم ٹھکانے تباہ
جنوری
ایران کے فوجی جواب نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
اپریل
جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیے
نومبر
اگر یوکرین جنگ کا حل نہ نکلا تو حالات کافی دلچسپ ہوں گے!:ٹرمپ
مئی