?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے 2 ایئربس اے 320 طیاروں میں سے ایک مل جائے گا جب کہ پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے لیزنگ کمپنی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کردیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ دو ایئربس 320 میں سے ایک جہاز ایک دو دن میں پاکستان پہنچ جائے گا جب کہ دوسرے طیارے کو دو ہفتوں کے اندر بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو لیزنگ کمپنی کو 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے جب کہ اس نے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں جس کے بعد ایک طیارہ حوالے کر دیا گیا ہے۔
پہلا طیارہ جکارتہ سے بنکاک اور پھر پاکستان آئے گا، یہ معاملہ دو سال سے زیر التوا تھا۔
سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں معاملہ حل کرنے کے لیے انڈونیشیا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے دو ایئربس اے 320 طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ میں لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن نے پی آئی اے نے یہ طیارے 26 ملین ڈالر میں خرید کر ری ڈیلیوری چارجز کو بچایا ہے۔
پی آئی اے نے ابتدائی طور پر 2021 میں ایئربس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی کو واپس کر دیے تھے، تاہم لیز پر دینے والی کمپنی نے یہ کہتے ہوئے طیارے کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ معاہدے میں بیان کردہ مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتے۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
جون
تیل کی عالمی قیمتیں بڑھیں تو عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیراعظم نے بتا دیا
?️ 11 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی
مارچ
صہیونی فوج میں نئی بغاوت کی پہلی نشانیاں
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک
مارچ
غزہ امن کونسل میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر؛ امن معاہدہ یا تجارتی سیاست؟
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:ٹرمپ کی ایجاد کردہ غزہ امن کونسل عملی امن منصوبے سے
فروری
حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا
جنوری
ایران اور سعودی عرب آپسی فوجی تعاون کریں گے:روسی اخبار
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی اخبار نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں پیشرفت
جون
سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان
دسمبر
آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: باب المندب اور بحیرہ احمر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے
نومبر