پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں

پہلگام

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ہیں جبکہ بھارت کے پاس ان کے کوئی جوابات نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان کیخلاف کھلی اور بلاجواز جارحیت کی، پاکستان کے دندان شکن جواب کے بعد جنگ بندی ہوئی مگر بھارتی حکومت کی زبان بندی نہ ہو سکی۔ اپنی ہزیمت چھپانے اور عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جھوٹی کہانیاں سنائی جا رہی ہیں، بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے امریکا میں مقیم بیٹے کے ذریعے سوالات اٹھانے کا خود ساختہ ڈرامہ رچایا۔

ذرائع کے مطابق ششی تھرور کے بیٹے نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے پر شواہد کا سوال کیا تو طے شدہ جواب یہ تھا کہ ’ہم سے کسی نے بھی شواہد کے متعلق کچھ نہیں کہا ہاں میڈیا نے ایسا ضرور کہا۔ ششی تھرور کا جھوٹ 24 اپریل 2025 کو پاکستان کے نائب وزیراعظم کے بیان سے واضح ہے کہ کوئی شواہد نہیں ہیں، اگر ان کے پاس کوئی شواہد ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ یا دنیا کے ساتھ شیئر کریں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 26 اپریل 2025 کو واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی ایسی مشترکہ، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے جو اس معاملے کو سامنے لائے۔ سابق بھارتی ممبر پارلیمینٹ سیمرانجیت سنگھ مان کا بھی کہنا ہے کہ بھارت کے پاس بھی پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

29 اپریل 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی کہنا تھا کہ ابھی تک پہلگام حملے کے حوالے سے کوئی شواہد شیئر نہیں کئے گئے جن سے ثابت ہو کہ یہ بے بنیاد الزام سچا ہے۔ 30 اپریل کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ، شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے۔

7 مئی 2025 کو وزیراعظم پاکستان کہہ چکے تھے کہ پاکستان نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی جس کی دنیا نے بھرپور تائید کی، 13 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

سوڈان کو فوری طور پر انسانی امداد بھیجی جائے:اسلامی تعاون تنظیم

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے انسانی ہمدردی کے اداروں کے رکن ممالک

امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے. حافظ نعیم الرحمان

?️ 20 جون 2025لاہور (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے

یمنیوں نے صیہونی جہاز رانی کے نظام کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے قبضے سے اس حکومت

انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس

?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین

افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ

پی اے سی کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار

?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) نے غیر

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ایک اور مطالبہ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

اسرائیل کی ایک اور کارروائی ناکام

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے