اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپےق 40 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کا نوٹیفکیشن وزیراعظم سے مشاورت سے جاری ہوگا۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ جس کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز پر مبنی سمری تیار کرلی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے11روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ 15 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات 12 بجے سے ہوگا۔
مشہور خبریں۔
جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
ستمبر
امریکی وفد اور الجولانی کے درمیان ملاقات میں کیا ہوا؟
دسمبر
لبنان میں صیہونیوں کے دہشت گردانہ منصوبے
دسمبر
میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر
فروری
سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری
ستمبر
آیت اللہ سیستانی کا پوپ فرانسس کو جواب
اگست
فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت
مئی
حزب اللہ نے گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کو ہمیشہ کے لیے گھر بھیجا
نومبر