?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ پنجاب کے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں 12 ستمبر تک پابندیاں ناٖفذ رہیں گی، ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور میانوالی ودیگر شامل ہیں۔
ہائی رسک اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی اور 300 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی، ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، صوبہ پنجاب کے15 ہائی رسک اضلاع میں سینما گھر بند رہیں گے، منتخب 15 اضلاع میں تمام مزارات بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔
ہائی رسک اضلاع کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، سوئمنگ پول، جم، واٹر سپورٹس سرگرمیوں پر پابندی عائد، تفریحی پارک بند، پبلک پارک ایس او پیز کے تحت کھلیں گے۔ مزید برآں پنجاب کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، خیبرپختونخواہ کے 8 اضلاع میں 6 سے11 ستمبر تعلیمی ادارے تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث کیا گیا۔
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اسکول اور کالجز کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 سے 11ستمبر تک بند رہیں گے، پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات ، ہری اور ڈی آئی خان میں تعلیمی ادارے 11ستمبر تک بند رہیں گے۔ اسی طرح کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
مقدسات کی توہین کا مغرب کا آلہ کار ہے:عطوان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
جولائی
براہ راست نسل کشی کا جاری
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: زندہ نسل کشی کا مشاہدہ! گریٹا تھنبرگ نے عالمی رہنماؤں
ستمبر
سلامتی کونسل کے ذریعہ صیہونی حکومت کی خراب کاری کی تحقیقات
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی خلاف
جنوری
بن سلمان نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے سیکورٹی یونٹ قائم کیا
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
اگست
فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا
ستمبر
فنڈز کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 6 ہسپتالوں کی ’بندش‘ کا خدشہ
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارت صحت
نومبر
حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون
اکتوبر
طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کسی کو بھی جلدی نہیں:روس
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ماسکو کا طالبان
ستمبر