پنجاب کے 15 اضلاع میں آج سے لگے گا لاک ڈاون

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ پنجاب کے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں 12 ستمبر تک پابندیاں ناٖفذ رہیں گی، ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور میانوالی ودیگر شامل ہیں۔

ہائی رسک اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی اور 300 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی، ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، صوبہ پنجاب کے15 ہائی رسک اضلاع میں سینما گھر بند رہیں گے، منتخب 15 اضلاع میں تمام مزارات بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ہائی رسک اضلاع کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، سوئمنگ پول، جم، واٹر سپورٹس سرگرمیوں پر پابندی عائد، تفریحی پارک بند، پبلک پارک ایس او پیز کے تحت کھلیں گے۔ مزید برآں پنجاب کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، خیبرپختونخواہ کے 8 اضلاع میں 6 سے11 ستمبر تعلیمی ادارے تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث کیا گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اسکول اور کالجز کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 سے 11ستمبر تک بند رہیں گے، پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات ، ہری اور ڈی آئی خان میں تعلیمی ادارے 11ستمبر تک بند رہیں گے۔ اسی طرح کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی

پاک۔افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد

?️ 22 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک ۔ افغان سرحد پربڑی کارروائی

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

لبنان میں مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی:حزب اللہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا

یوکرین نے روسی میزائل حملے کا کیا دعویٰ 

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق،

نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے

چین کی ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی اپیل

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری

صیہونی قابض درندے فلسطینی شہداء کی لاشوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے یہ اعلان کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے