لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا سے فوت افراد کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تدفین کے وقت تمام متعلقہ ادارے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرائیں، کمشنر محمد عثمان نے کہا تدفین کے وقت ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور نے کورونا سے اموات اور تدفین سے وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر ہدایات جاری کیں، جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو کورونا تدفین کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمشنر محمدعثمان کا کہنا ہے کہ تدفین کے وقت ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے سے وائرس پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنرز تمام اسپتالوں سے اموات کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ لیں اور تدفین کے وقت تمام متعلقہ ادارے موجود ہوکر ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنرلاہور نے شہر کے 18 اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھا ، جس میں کوروناسے مرنے والوں کی تدفین کے ایس او پیز پرسختی سےعمل کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کی تدفین ایس اوپیز کے مطابق نہیں ہورہی تھی، جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے پاکستان میں کوروناکے وار مزید شدید ہوتے جارہے ہیں ۔ تیسری لہرنےچوبیس گھنٹے میں مزید84 افرادکی جان لےلی، اب تک کوروناسےہلاکتیں چودہ ہزارچھ سوستانوے ہوگئیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں یہ قسم بچوں کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے تاہم اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ بالغ اور معمر افراد کی نسبت بچوں میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل شام میں بحران کو بڑھانے کا خواہاں
دسمبر
ایران کے خلاف صیہونی سازشیں
اپریل
بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہل نہیں کرے گا، نائب وزیراعظم
مئی
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے بیان پر اسرائیل کا رد عمل
جون
’7 جولائی یوم تقدس قرآن‘، وزیراعظم کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان
جولائی
پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر حزب اللہ کا رد عمل
مارچ
صیہونی حکومت پر تنقید کرنے والے قانون ساز امریکی کانگریس کی کمیٹی سے باہر
فروری
حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی
مئی