?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کا حصول تاخیر کا شکار ہے اور اس دوران پاکستان کی غیر ملکی امداد رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 60 فیصد کم ہو کر 2.3 ارب ڈالر رہ گئی جہاں گزشتہ سال اسی عرصے میں تقریباً 5.73 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو جاری ہونے والی غیر ملکی اقتصادی امداد (ایف ای اے) سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں اقتصادی امور کے ڈویژن (ای اے ڈی) نے کہا کہ ملک کو پہلی سہ ماہی میں 19.4 ارب ڈالر کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 1.3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
یہ اعدادوشمار گزشتہ سال وصول ہونے والے 3.527 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں کمی کی عکاسی کرتے ہیں جب سالانہ ہدف 17.6ارب ڈالر تھا۔
رپورٹ میں ستمبر کے آخری دن آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے تقریباً 1 ارب ڈالر کا کوئی ذکر نہیں ہے کیونکہ اسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الگ سے ریکارڈ کیا ہے۔
پچھلے مالی سال کے دوران آئی ایم ایف نے جولائی کے اوائل میں 1.2 ارب ڈالر جاری کیے تھے جس سے اس ماہ وصول ہونے والے ڈالرز کی تعداد 2.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی، اس کے برعکس اس سال جولائی میں 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال 32کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے مقابلے میں اس سال ستمبر میں 59کروڑ 40 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے۔
پہلی سہ ماہی میں آنے والے 13 لاکھ ڈالرز میں سے تقریباً 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز بجٹ سپورٹ یا پروگرام کے قرضوں کے لیے اور بقیہ 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز پراجیکٹ فنانسنگ کے لیے موصول ہوئے، اس سے ایک سال قبل اسی مدت میں تقریباً 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز منصوبے میں تعاون جبکہ 2.5 ارب ڈالر آئی ایم ایف پروگرام کے قرضوں کی مد میں موصول ہوئے۔
اس سال مختلف ذرائع سے وصول ہونے والے کُل ڈالرز کی تعداد 49 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے جہاں پچھلے سال کے برابر ہے جبکہ دو طرفہ معاہدوں کے نتیجے میں وصول ہونے والی پہلی سہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔
اکنامک افیئرز ڈویژن نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمرشل قرض دہندگان سے تقریباً 20 کروڑ ڈالرز کے قرضے موصول ہونے کی اطلاع دی جبکہ پاکستان کو نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے جو ایک سال قبل 20کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھے۔


مشہور خبریں۔
وزارت داخلہ کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں توسیع کا فیصلہ
?️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) 4 نومبر کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے والے پاکستان تحریک
اکتوبر
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے
نومبر
"اقصیٰ طوفان”؛ صہیونیوں کی ذلت سے لے کر ناقابل تسخیر فوج کے افسانے کی شکست تک
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیل نے کئی دہائیوں سے اپنے لیے فوجی برتری، انٹیلی
اکتوبر
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں بڑی اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
جولائی
فرانس اسرائیل کے ساتھ ہے یا مخالف؟
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: فرانس نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کی حمایت
اکتوبر
امریکی میڈیا نے محمد بن سلمان کے سب سے واضح جرائم کی رپورٹنگ کی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر
دسمبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول، ڈرانے والا نشان بھی موجود
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر
اپریل