پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کورونا ویکسین سے مختص کئے

پنجاب

🗓️

لاہور(سچ خبریں)لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے علاقے میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا  اور10 لاکھ ویکسین کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کو کورونا سینٹر تک لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام شروع کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 126 سینٹرز ہیں، مزید ایک سینٹر کا اضافہ ہونے کے بعد تعداد 127 ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے 7 ایسے شہر ہیں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 فیصد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے شروع ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ’لوگوں سے ایپل ہے کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں‘۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی آکسیجن کی طلب میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہاکہ 10 لاکھ کورونا ویکسین کی خوارکیں خود خریدیں گے اور اس مد میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی جابب سے ویکسین مل رہی ہے، کوشش ہے کہ کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں اور ویکسین لگانے کا عمل بھی تیز کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خریدی گئی ویکسین سے متعلق حکومت پنجاب اس کو لگانے سے متعلق ترجیحات خود طے کرے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 4-3 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں

🗓️ 1 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ماسکو کیوں گئے؟

🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

🗓️ 14 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات

🗓️ 13 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد

طوفان الاقصیٰ کا اسرائیلی معیشت کو بڑا جھٹکا

🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ کی جنگ اسرائیل

امریکی دباؤ اور جارحیت کے خلاف یمنیوں کی حیرت انگیز استقامت 

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے یمن کو زیر کرنے کے لیے

ہتھیاروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی پر سائبر حملہ

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک روسی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 3 روپے 38 پیسے مہنگا

🗓️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے