?️
لاہور(سچ خبریں)اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ان کے پی ایس او حیدر علی کے دوستوں نے لاہور سے فیصل آباد جانے کے لیے مبینہ طورپر استعمال کیا سوشل میڈیا ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں یہ خبر پھیلتے ہی وزیراعلیٰ کے ترجمان نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ فیصل آباد کے لیے ہیلی کاپٹر کی کوئی پرواز نہیں ہوئی تھی اور یہ خبر جعلی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پی ایس او کے دوستوں نے صرف ہیلی کاپٹر کے ساتھ تصاویر کھینچیں اور کہیں بھی سفر کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا۔
پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ طاہر خورشید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے لاگ بک سے ڈیٹا چیک کیا جارہا ہے علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ واقعہ شاید 2 برس پرانا ہے‘۔
حیدر علی نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر اس کے ہینگر سے کبھی باہر نہیں لا سکتے اور پرواز کے لیے متعدد اجازتیں درکار ہوتی ہیں۔
انہوں نے اصرار کیا کہ ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ’ہیلی کاپٹر فیصل آباد نہیں گیا‘انہوں نے ڈان کو بتایا کہ 2سال قبل اس کے قریبی رشتے دار کے دوستوں نے ہیلی کاپٹر کے اندر اور باہر سیلفیاں لی تھیں۔
ہیلی کاپٹر سے لاہور کے فضائی نظارے کو ظاہر کرنے والی ویڈیوز کے بارے میں حیدر علی نے کہا کہ یہ کچھ لوگوں کی پنجاب حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
حیدر علی نے مزید زور دیا کہ چیف سیکریٹری بھی وزیر اعلی کی اجازت کے بغیر ہیلی کاپٹر کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’میں ملازمت سے استعفیٰ دوں گا اگر یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ میں نے اپنے رشتہ دار کے دوستوں کے لیے ہیلی کاپٹر کے فیصل آباد جانے کی اجازت دی ہے‘۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف وزیر اعلیٰ کو ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ عملہ تکنیکی معائنے کے دوران ہیلی کاپٹر کی پرواز لے سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس او کے پاس ہیلی کاپٹر کو استعمال کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور ہیلی کاپٹر کی لاگ بک کا مکمل ریکارڈ برقرار رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان نے زور دیا کہ خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل صحافتی ضابط اخلاق کا خیال نہیں رکھا گیا اور نجی ٹی وی چینلز اور نامہ نگاروں کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں کی نشریات پر قانونی کارروائی کرنے کا حق استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ضلع کرم میں جھڑپیں جاری، مزید 18 افراد جاں بحق، 30 زخمی
?️ 23 نومبر 2024 ضلع کرم: (سچ خبریں) ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم
نومبر
ہمیں یقین ہے کہ ہم مردہ واپس آئیں گے: صہیونی قیدی
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے امریکی شہریت کے
اپریل
فلسطینی کس امید پر لڑ رہے ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید
جون
حماس کا صہیونیوں کو مسجد الاقصی کے خلاف کسی بھی طرح کی زیادتی پر شدید انتباہ
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا
مارچ
فنڈز کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 6 ہسپتالوں کی ’بندش‘ کا خدشہ
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارت صحت
نومبر
غزہ میں جنگ کا جاری رہنا جرم ہے: اولمرٹ
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم "ایہود اولمرت”، نے جرمن اخبار "اشپیگل”
جولائی
سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ
?️ 29 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ جنگ میں امریکہ کی ایک چھت اور دو ہوا
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان آپریشن کو اس طرح سے ڈیزائن اور نافذ کیا
جنوری