پنجاب حکومت تمام پارٹی دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

🗓️

لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی  سال کے بجٹ کی منظوری کے لئے پارٹی کے اندر مختلف دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہو گئی ہے اس  منظوری کے سلسلے میں بزدار سرکار نے اپنے ارکان اسمبلی سے رابطے بڑھا دیئے تھے اب ترین گروپ نے نے بھی بجت کی منظوری میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار سرکار پارٹی کے اندر مختلف دھڑوں کو بجٹ کی منظوری کے لیے منانے میں کامیاب رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ نے پنجاب کے بجٹ پرحکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بزدار حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ کے مطالبات تسلیم کر لیئے گئے ہیں۔پارٹی کے اندر تینوں گروپس کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں سمیت دیگر کیئے گئے وعدے پورے کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ نے بھی اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد بجٹ کی منظوری میں ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ترین گروپ کے ارکان آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عشائیے اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

غضفنر عباس چھینہ کا ہم خیال گروپ اور جنوبی پنجاب کے ارکان بھی عشائیے میں شرکت کریں گے۔ترین گروپ کے رہنما نعمان خان لنگڑیال نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے عشائیے میں جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شوکت یوسفزئی نے صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت قرار دیا

🗓️ 13 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو

اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی

عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں کا دھرنا ختم

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   عراق کی حکومتی تنظیموں کی قانونی حیثیت اور تحفظ کی

صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بحرین کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ

افغانستان کی تاریخی یادگاروں کو سیلاب سے نقصان

🗓️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   نیمروز کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 20

صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم

الاقصیٰ طوفان اور ترک حکمرانوں کی دوغلی پالیسی

🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی قیادت میں اسلامی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے الاقصیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے