?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں ملکی وقار اور سلامتی کے تحفظ کے متعلق قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد ملک احمد سعید خان نے ایوان میں پیش کی، ایوان کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی حاصل کی، قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا، بھارت کو منہ توڑ شکست کا سامنا کرنا پڑا، دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار موقف کی تائید کی، پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ایوان کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔
اِسی طرح متن میں لکھا گیا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، فوج اور سپہ سالار پر تنقید دشمن کا بیانیہ آگے بڑھانے کے مترادف ہے، مسلح افواج کو اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج نے سرحدوں کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قدرتی آفات میں مثالی کردار ادا کیا، قوم اور افواجِ پاکستان میں محبت کا لازوال رشتہ ہے، قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جس پر ایوان نے عزم کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
?️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ہاؤس
مارچ
بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت
مئی
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت
مارچ
اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے واپس بھیجا جائے گا
?️ 30 جولائی 2025اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے
جولائی
مشکوک خط کا معاملہ: ملک بھر کے پوسٹ آفس کو الرٹ جاری
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان پوسٹ نے اعلیٰ
اپریل
محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا
?️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ
ستمبر
شام کی عرب لیگ میں واپسی زیر غور
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اس
جون
ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا
?️ 2 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مشہورومعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون کے صارفین کو
دسمبر