مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا مودی حکومت کا منصوبہ بے نقاب

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اگست 2019 میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے 631 غیر مقامی لوگوں نے علاقے میں اراضی حاصل کی ہے۔ اس اعتراف سے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی مودی حکومت کی کوششوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی شیخ احسن احمد نے ایوان میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر مقامی افراد نے مقبوضہ علاقے میں 130 کروڑ روپے سے زائد کی زمین حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموں خطے میں378 غیر کشمیریوں نے 212 کنال اور 13 مرلے سے زائد اراضی حاصل کی ہے، جس کی قیمت تقریباً 90 کروڑ48 لاکھ روپے ہے۔ وادی کشمیر میں 253 غیر کشمیریوں نے 173 کنال اور 7 مرلہ اراضی خریدی ہے جس کی قیمت 39 کروڑ 49 لاکھ روپے ہے ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے لاکھوں بھارتی ہندﺅں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں لہذا زمین حاصل کرنے والوںکی تعداد سرکاری اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست 2019 کو بھارتی آئین کی 370اور 35اے دفعات منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

اس غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدام کا واحد مقصد غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کیلئے مقبوضہ علاقے میںجائیدادوں اور ملازمتوں کے حصول کا راستہ ہموار کرنا تھا ۔مودی حکومت دراصل جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ایک منصوبہ بند سازش پر عمل پیرا ہے ، اس نے اسی مذموم مقصد کے تحت اب تک لاکھوں بھارتی ہندﺅں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے ہیں ، وہ کشمیر ی مسلمان سرکاری ملازمین کو مسلسل نوکروں سے برطرف کر رہی ہے ، مسلمانوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کو ضبط کر ہی ہے تاکہ انہیں اپنی ہی سرزمین پر اجنبی ٰ بنایا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

امریکی دستاویزات کے افشا ہونے کا اسکینڈل ملک کی سلامتی کو نقصان دہ

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اسکینڈل امریکی انٹیلی جنس

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 140 ارب روپے کا نیا قرض لے گا

?️ 15 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اخراجات ایک ہزار

پاکستان سمیت 15 ممالک کا عالمی ثابت قدم امدادی بیڑے کی سلامتی پر اظہار تشویش

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور دیگر 15 ممالک نے عالمی ثابت

جموں کے میڈیکل کالج میں مسلمان طلبا ء پرہندوتوا غنڈوں کا حملہ، طلباء کا احتجاج

?️ 15 مئی 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

غزہ شہدا اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان کا دوسری جنگ عظیم کے آغاز کے بارے میں انتباہ 

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوسری عالمی جنگ

اسپین کی اسرائیل کے خلاف احتجاجی کارروائی؛ عالمی کپ سے دستبرداری کا امکان

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل

دنیا بھر میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے