?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں، کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔
سینئروزیر شرجیل میمن کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے تمام محکمہ جات میں ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت نےایک اہم فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےملک میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے کبھی ملک اوراداروں کے خلاف سازش نہیں کی، بانی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے سازشوں کا حصہ بن رہی ہیں، بھارت تحریک انصاف کو فنڈنگ بھی کرتا رہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت یا شخص کو ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نے مارشل لا نہیں دیکھے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے دیے، ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں، کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل کراچی میں پیپلز بس کے بھی شیشے توڑے گئے، کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، کلچر ڈے ضرور منائیں مگر کسی کو تکلیف نہ دیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کے لوگ انڈین میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہےجمہوری عمل چلتا رہے، سب سے زیادہ قربانی دے کر بھی پیپلزپارٹی نےاداروں کےخلاف بات نہیں کی۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیالوں نےپھانسیاں،کوڑے، سخت سے سخت سزائیں برداشت کیں، بانی پی ٹی آئی کو درست کیسزمیں سزائیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پنجاب میں معصوم بچےکا گٹرمیں گرنا قابلِ افسوس ہے، کراچی میں بھی واقعے پر دل سے افسوس ہوا، کراچی میں واقعہ ہوتا ہےتوزیادہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے جب کہ ایک جج صاحب کے بیٹے کی رہائی پر میڈیا میں زیادہ بات نہیں ہوئی۔


مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف امریکہ کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کے
دسمبر
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی
امریکی امیگریشن ایجنٹوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں
?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وفاقی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے درمیان، مشرق میں
دسمبر
صیہونی نقل مکانی کے منصوبے ناکامی کی جانب گامزن
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی
اپریل
اسرائیل کی تباہی غزہ میں موجودہ نسل کے ہاتھوں ہوگی: نصراللہ
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے عاشورہ حسینی
جولائی
صیہونی، ایران اور سعودی کے تعلقات سے لرزہ بر اندام
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:جہاں ایران اور سعودی عرب کے گرمجوش تعلقات پر بین الاقوامی
اگست
ایران کے ساتھ فوجی تنازع کی مصرکی مکمل مخالفت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: مصری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی مسلح
جون
حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں تل ابیب میں اندرونی تنازعات
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی ضد جاری
مئی